aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ادبی تنقید" پروفیسر محمد حسن کے تنقیدی مضامین کا پہلا مجموعہ ہے۔ یہ ضخیم مجموعہ 1954 ء میں شائع ہوا۔ پروفیسر محمد حسن کو مارکسی نقاد اور اردو تنقید میں سید احتشام حسین کا جانشین کہا جاتا ہے۔ اس کتاب کے مضامین میں جگہ جگہ اس پر زور دیا گیا ہے کہ ادب کا ایک سماجی فریضہ بھی ہے، جو سماج کی تعمیر و تشکیل میں مخلتف طریقوں سے حصہ لیتا ہے۔ اس کتاب میں تقریبا انیس مضامین شامل ہیں، جو ادب کے مختلف اصناف اور پہلووں پر زور صرف کرتے ہیں۔ کتاب کا دیباچہ بھی بہت دلچسپ اور مدیا حسن کے تنقیدی نظریات سمجھنے میں بے حد معین و مددگار ہے۔ کتاب میں مشمولہ مضامین کی ترتیب کچھ اس طرح ہے، 'ادب زندگی اور سماج، ماکسی نظریہ تنقید، جدید اردو شاعری، نئے اسالیب، جدید ادب پر رومانی اثرات، ترقی پسند تحریک کا ایک جائزہ، اردو افسانہ، نئے افسانے کے بارے میں چند خیالات، پریم چند کا ورثہ' وغیرہ۔۔۔ مجموعی طور پر اس کا شمار تنقید کی بنیادی نصابی کتابوں میں ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets