aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میرتقی میر اردو ادب کے سب سے بڑے شاعر ہیں وہ ہر عہد میں شہنشاہ غزل کہلائے ۔ غزل کی دنیا میں کوئی بھی شاعر میر کے مقام تک نہیں پہنچ سکا نہ ہی کسی نے میر کی ہمسری کا دعوی کیا ۔زیر نظر کتاب میر کی اسی شاعرانہ عظمت اور ان کے افکار و خیالات پر مشتمل کتاب ہے ، جس کو ایم حبیب خان نے بڑے ہی مرتب انداز میں اردو ادب کی مایہ ناز شخصیات کے مضامین سے ترتیب دیا ہے، کتاب میں خلیل الرحمن اعظمی ،مولوی عبد الحق، فراق گورکھ پوری، حسن عسکری، علی سردار جعفر، آل احمد سرور اور پروفیسر نثار احمد فاروقی جیسی بلند پایہ شخصیات کے مضامین کو جگہ دی گئی ہی، مرتب نےمضامین کے انتخاب میں اس بات کی کوشش کی ہے کہ میر کی شخصیت یا فن سے متعلق وہی مضامین شامل کئے جائیں جن میں لکھنے والوں نے اپنے اپنے دائرہ میں میر کے ساتھ انصاف سے کام لیا ہے، نیز مضامین کو اس انداز سے شامل کیا گیا ہے جن میں میر کی تمام اہم اصناف کا احاطہ کیا جا سکے، چنانچہ پہلے باب میں حیات و تصانیف پر مشتمل مضامین کو شامل کیا گیا ہے ، جبکہ دوسرا باب ، فکرو فن، تیسرا باب میر کی دیگر تصانیف اور چوتھا باب انتخابِ کلام میر پر مشتمل ہیں، میر کی حیات و تصانیف پر 5 ، میر کے فن پر10، اور میر کی دیگر اصناف پر 3، مضامین ہیں جبکہ آخر میں میر کے کلام کا وہ انتخاب پیش کیا گیا ہے جو انھوں نے خود کیا تھا ۔
Read the author's other books here.