by Sabir Abuhari
afkar-e-iqbal
Iqbal Ke Muntakhab Farsi Kalam Ka Manzoom Urdu Tarjuma
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Iqbal Ke Muntakhab Farsi Kalam Ka Manzoom Urdu Tarjuma
اس کتاب میں علامہ اقبال کے فارسی کلام کا منظوم اردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شیدائی اور ماہر اقبالیات نے کیا ہے ۔مترجم کے فارسی کلام افغانستان کے رسالوں میں برابر چھپتے تھے اور آل انڈیا ریڈیو نے ان کی شخصیت اور فارسی شاعری پر ایک کتابچہ شائع کیا تھا جسے افغانستان اور ایران میں کثیر مطالبے کے پیش نظر بڑی تعداد میں بھیجنا پڑا تھا۔ علامہ اقبال نے اردو کے بجائے فارسی میں فلسفۂ حیات کے مختلف پہلوؤں پر زیادہ وضاحت کے ساتھ گفتگو کی ہے اور اردو سے زیادہ فارسی میں لکھا بھی ہے۔ آج کے دور میں جب فارسی کا چلن تقریباً مفقود ہو چکا ہے، ان کے حیات افروز خیالا ت اردو داں طبقے تک پہنچانے کے مقصد سے ان کے فارسی منتخب کلام کا منظوم اردو ترجمہ کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ ترجمہ کا طریقہ یہ ہے کہ ہر فارسی رباعی پر نمبرنگ کی گئی ہے اور اسی کے نیچے فونٹ بدل کر اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔ اس سے قاری کو اصل شعر اور ترجمے میں اشتباہ نہیں رہتا ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے ایک ساتھ علامہ اقبال کے فلسفیانہ تخیل سے فیضیاب اور شعر سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل رہا ہے۔