aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے ،ڈاکٹر جاوید اقبال کی ایک ایسی عظیم ادبی کاوش ہے جو علامہ اقبال کی نثری و شعری سوچ کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ بالخصوص نوجوان نسل اس کا مطالعہ کریں تو اقبال فہمی میں مدد ملے گی اور وہ اس بات کو سمجھ سکیں گے کہ جو تمدنی انقلاب اقبال دنیائے اسلام میں لانا چاہتے تھے وہ انقلاب کیا تھا اور کیا وہ اب تک لایا جاسکا یا نہیں؟ اقبال کے کچھ ایسے نظریات ہیں جو ہمارے معاشرے میں قبول شدہ فکری روایات سے متصادم ہیں ، ایسے فکر اور نظریہ کو مرتب نے چھیڑنے سے گریز کیا ہے اور فکر اقبال کی تشریح صرف اسی حد تک کی ہے جو سب کے لئے قابل قبول ہو ۔ کتاب کا آغاز علامہ اقبال کے مشہور نظریہ " خودی " سے کیا گیا ہے اور اختتام "ادب میں مقام "پر ہوا ہے۔