Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد حامد

اشاعت : 001

ناشر : اقبال اکادمی پاکستان، لاہور

سن اشاعت : 1986

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تحقیق

صفحات : 348

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

افکار اقبال
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

كتاب "افكار اقبال" علامہ اقبال كے فكر انگیز افكار پر مبنی ہے۔علامہ اقبال كی شاعری ہی نہیں بلكہ نثری سرمایہ بھی اسلامی افكار پر مبنی بے حد اہمیت كا حامل ہے۔جو نہ صرف برصغیر میں بلكہ پورے عالم اسلام كی ذہنی و فكری تاریخ میں اہم مقام ركھتا ہے۔ایك ایسے دور میں جب مغرب كا سحر پورے مشرق پر طاری تھا۔علامہ اقبال نے اپنے افكار سےاس سحر كو توڑنے كی كامیاب كوشش كی۔ اور امت مسلمہ كو خواب غفلت سے بیدار كیا۔مسلمانوں میں علمی ذوق پیدا كرنے اور علمی تحریكات كےفروغ میں بھی علامہ كے افكار نے اہم كردار اداكیا ۔یہ وقت ایسا تھا جب برصغیركے مسلمانوں كے لیے قرآن كی تعلیمات زندگی بخش پیغام كے بجائےمحض روایت كی حیثیت بن گئی تھیں،فرنگیوں كی طرز معاشرت اور مغربی تمدن كی چكا چوند نے نوجوانوں كی آنكھوں كو خیرہ كردیا تھا۔ان حالات میں اقبال نے قرآن حكیم كو اپنے افكار كا سرچشمہ بناتے ہوئے بتكدہ ہند میں فرنگی افكار كے خلاف ایك ایسانعرہ بلند كیا ،جس كی للكار سے مغربی افكار كا زور كم ہوگیا تھا۔علامہ كے نزدیك قرآ ن شریف طاق پر سجانے كی كتاب نہیں بلكہ ہمہ وقت مطالعہ كرنے اور ہدایات حاصل كرنے كی كتاب ہے۔اس كے علاوہ اقبال كا نظریہ فن بھی اسلامی افكار پر مبنی ہے۔انھوں نے اپنی شاعری كے ذریعہ قوم میں ایك ولولہ اور قوت كا احساس پیدا كیا اور نثر كے ذریعہ بھی یہی مقصد پیش نظر رہا۔ان كے فكر اور فلسفہ كی بنیاداسلامی افكار ہی تھے۔ان كے نزدیك بنی نوع انسان كے لیے اگر کوئی بہتر نظام زندگی ہے تو وہ صرف اسلام ہے۔اسی سے دنیا كے مسائل اور مشكلات حل ہوسكتی ہیں۔انھوں نے اپنی نثری مضامین ،خطبات میں ہمیشہ اسلام اور ملت اسلامیہ كا دفاع كیا ہے۔ان كے مطابق اسلام كسی خاص طبقہ یاكسی خاص علاقے یا كسی خاص ملك كے لیے نہیں آیا۔اسلام كی دعوت اور خیر و فلاح پوری دنیا كے لیے ہے۔اقبال كے افكار سے ملت اسلامیہ كو یہی آفاقی پیام اور درس ملتا ہے كہ درحقیقت عزم و عمل ہی كامیابی كی ضامن ہے۔علامہ كے افكار دور حاضر میں بھی ملت اسلامیہ كی كامیابی اور نوجوانوں میں عزم و عمل پیدا كرنے میں مفید ہیں۔اس اعتبار سے زیر نظر كتاب علامہ كے افكار پر روشنی ڈالتی اہمیت كی حامل ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے