aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جسٹس محمد رستم کیانی نے انگریزی میں خاصا مزاح لکھا لیکن اردو میں ان کی صرف ایک ہی کتاب یعنی افکار ِ پریشاں ان کی برجستگی، ذہانت اور قومی شعور کو طنزیہ انداز میں ابھارنے کی صلاحیت کی مثال ہے۔ ایوب خان کے دور میں اظہار ِ رائے کی سخت پابندیوں کے سبب اشاروں ، کنایوں، ایمائیت اور ادبی و مذہبی تلمیحات کے ذریعے اپنی تقاریر میں بہت کچھ کہا ۔ یہی تقاریر افکار پریشاں کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہوئیں۔ رشید احمد صدیقی کی طرح جسٹس کیانی کا مزاح شعر وادب کے حوالوں اور تفکر و تفلسف کی وجہ سے وسیع مطالعہ نہ رکھنے والے قاری کے لیے زیادہ دل چسپی کا باعث نہیں رہتا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets