aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"افریقہ کی دلہن" مولانا صادق سردھنوی کا ایک تاریخی ناول ہے، اس ناول میں افریقہ کے اس حبشی بادشاہ کا تذکرہ ہے جس نے اس بات کا اعلان کیا تھا جو شخص خلیفہ اسلام کا سر کاٹ کر لائیگا اس کے نکاح میں وہ اپنی حسین و خوبصورت بیٹی ہیلن کو دیگا ، مگر تاریخ نے دیکھا کہ حضرت عبد اللہ بن حضرت فاروق رضی اللہ نے پھر اسی بادشاہ کو شکست دی اور اس کی بیٹی ہیلن نے اسلام قبول کیا اور ان کی دلہن بن کر اس نے ہی اپنے باپ جر جر کا سر قلم کردیا تھا ، اسی تاریخ کے حوالے سے ان کا یہ ناول ہے جو قاری کو اسلامی تاریخ کے جھروکوں کی سیر کراتاہے۔