aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عبد الحلیم شرر کا نظریہ تھا کہ وہ شخصیتیں جو پوری دنیا میں کسی ناکسی خاصیت کی وجہ سےمشہور ہو گئی ہیں ،ان کے حوالے سے درست تحقیق پیش کی جائے ۔اور اردو میں ایسی تمام شخصیتوں پر بھر پور کتابیں ہوں۔ تاکہ اردو داں طبقے کی نظر اور معلومات وسیع تر ہو سکے۔ چنانچہ انھوں نے رستم ، حجاج بن یوسف اور قیس جیسی شخصیات جو کہ ہماری روز مرزہ زندگی کی گفتگو کا حصہ ہیں ان شخصیات کو قصہ و کہانیوں سے نکال کر تحقیق کی روشنی میں پیش کیا ہے ، زیر نظر کتاب"افسانہ قیس"بھی اسی کی ایک اہم کڑی ہے۔انھوں نے اس کتاب میں قیس عامری کے بارے میں تحقیق پیش کی ہے، ساتھ ہی ساتھ لیلی کے بارے میں عام لوگوں کا جو خیال ہے ، کہ وہ کالی تھی اس سے اختلاف کرتے ہوئے ، اپنی تحقیق پیش کی ہے۔