aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب احمد ندیم قاسمی کی افسانہ نگاری پر محققانہ تلاش و جستجو کا نتیجہ ہے ۔ اس میں ان کی افسانہ نگاری کے فنی اسرارو رموز تک رسائی حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ بتاتا ہے کہ احمد ندیم نے انسانی فہم و ادراک اور انسانی فطرت کے پیچ و خم کو اپنے گہرے مشاہدے کی روشنی میں پیش کرکے انہیں ایک جامع شکل دی ہے۔ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے اور ان میں سب کچھ سمو دیا ہے جس کی ضرورت ایک قاری محسوس کرسکتا ہے ۔ان کی زندگی کے حالات و کوائف سے لے کر ان کاعہد اور افسانوی تناظر کا جائزہ، ان کے ہم عصروں کا جائزہ، ان کا مخصوص تخلیقی و فکری زاویہ نظر، ان کے منتخب افسانوں کا تجزیہ اور ان کی انفرادیت اور قدرو قیمت کا تعین ، غرض کہ سب کچھ اس کتاب میں شامل ہے آور آخر میں ان کا ایک مختصر انٹرویو شامل کیا گیا ہے ۔ ظاہر ہے اتنے گوشوں کو سمیٹ لینے والی کتاب کا مطالعہ یقینا قاری کی فہم میں اضافہ کرے گا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free