aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "آفتاب ہوں میں" آفتاب اکبر، قلمی نام اتباف ابرک کا شعری مجموعہ ہے جس میں میں ان کی ایک حمد، ایک نعت اور پچانویں غزلیں شامل ہیں۔ یہ غزلیں اپنے اندر تازہ دم شاعری کی بے پناہ خوبصوتی لئے ہوئے ہیں، جن کو یقینا قارئین کی طرف سے پزیرائی مل رہی ہے۔ جدید اندازفکر نے بھی ان کی ان غزلوں کو مزید پرکشش بنادیا ہے۔ مجموعہ کے شروع میں آصف نظیر اور غلام اکبر کے تاثراتی مختصر مضامین ہیں، جو ان کی شاعری پر کچھ بات کرتے ہیں۔ تیسرا اہم مضمون "میں کون تھا" خون مصنف کا ہے، جس میں انہوں نے شاعری کی طرف مراجعت اور اپنے آفتاب اکبر سے اتباف ابرک ہونے کی دلچسپ کہانی سنائی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets