aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فضائل و مناقب پر مشتمل ہے۔ اس کتا ب میں سب سے پہلے اس قول پر بحث کی گئی ہے جو ان کی شطح گوئی پر مشتمل ہے وہ یہ کہ انہوں نے ایک جگہ حالت وجد و سکر میں ارشاد فرمایا کہ " قدمی ہذہ علی رقبت کل ولی اللہ" اس کا عام سا مفہوم ہے کہ سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ فرما رہے ہیں کہ میرا پاوں تمام اولیا کی گردنوں پر ہے۔ یہ قول شطحیات میں سے ہے جس کا مفہوم متعدد صوفیا نے کچھ اس طرح نکالا ہے کہ آپ کا سلسلہ قادریہ ، آپ کا طریق تمام اولیا کے سلسلوں اور طریقوں سے افضل و بہتر ہے۔ اس کتاب میں سب سے پہلے اسی جملے کی توضیح و تشریح کی گئی ہے اور اس قول کے پانچ الگ الگ مطالب بیان کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوفیانہ و متصوفانہ مضامین کو بھی اس کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ نیز دیگر بے بنیاد الزامات کا تشفی بخش جواب دیا گیا ہے ۔