aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دہلی سلطنت کے 1206 سے 1526 تک کے احوال اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں۔ غزنویوں کی آمد سے لیکر مغل دور سے قبل تک کی تاریخ کو اس کتاب میں بہت ہی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ غوریوں کی حکومت پھر غلامان ہند کا تسلط اس کے بعد دیگر سلاطین کا قیام اور ان کا نظام حکومت اور سماجی، سیاسی مناظر کا حال بیان کیا گیا ہے۔ بادشاہوں کی عادات اور ہندوستان کی عوام پر ان کی آمد سے کیا کیا اثرات پڑے یہ سب کتاب کا حصہ ہیں۔