aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احمد صغیر فکشن لکھنے والوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو 1980 ء کے بعدمنظر عام پر آئی اور جس نے اپنی ایک الگ شناخت قائم کی،کیوں کہ اردو افسانے میں نمایاں طور پر جو تبدیلی آئی وہ 1980 کے بعد آئی ۔وہ عصر حاضر کے مشہور فکشن رائٹر ،افسانہ نگار ، اور ناول نگار ہیں ،ان کے پانچ افسانوی مجموعے اور تین ناول منظر عام پر آچکے ہیں۔زیر نظر کتاب"احمد صغیر فن فکشن فنکار"ڈاکٹر نزہت پروین کی ترتیب کردہ کتاب ہے ،جس میں ان کے افسانوں اور افسانوی مجموعوں پر لکھے گئے مختلف ماہرین فن کے مضامین شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے ناول اور ان کی شخصیت پر بھی مضامین شامل ہیں۔