aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد اظہر حیات، والد کا نام محمد سعید حیات (ایڈوکیٹ)
محمد اظہر حیات نے ایم۔ اے۔ (اردو)، ایم۔ اے (عربی)، پی ایچ۔ ڈی (اردو) ناگپور یونیورسٹی سے، اور پی۔ ایچ ڈی بھوپال یونیورسٹی سے حاصل کی۔
ذریعۂ معاش: ملازمت ایسوسی ایٹ پروفیسر و صدر شعبۂاردو یشودا گرلز آرٹس اینڈ کامرس کالج ناگپور۔
محمد اظہر حیات راشٹر سنت تکڑوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی میں اردو بورڈ آف اسٹیڈیز کے چیئرمین، اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی لائبری کمیٹی کے رکن ہیں۔ علاوہ ازیں موصوف مہراشٹر بورڈ آف ایجوکیشن (پونا) میں اردو، عربی اور فارسی بورڈ آف اسٹیڈیز کے بھی رکن ہیں۔ 1996ء تا 2000ء مہاراشٹر راجیہ اردو کے رجسٹرڈ گائیڈ اینڈ سپروائزر بھی ہیں۔ آپ کی نگرانی میں اب تک 6 طلبا پی۔ ایچ۔ ڈی کی سند حاصل کر چکے ہیں۔ ملک کے کئی یونیورسٹیوں میں پی۔ ایچ۔ ڈی کے ممتحن ہیں۔ انجمن ترقی اردو شاخ ناگپور اور ادبی مجلس ناگپور کے سکریٹری ہیں۔ اس کے علاوہ موصوف ناگپور یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایش (NUTA) کے لائف ممبر ہیں۔
درج ذیل کتابیں شائع ہوچکی ہیں: احمد شوقی ایک مطالعہ (1992ء) حافظ ولایت اللہ، حیات و خدمات (1995ء) لیبک، حج رپورتاژ۔ 2000)ء( علاوہ ازیں 50 سے زائد مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن دہلی کے اشتراک سے 2011 میں منعقد قومی سطح کے ایک روز سیمنار ’’قومی یکجہتی اور اردو شاعری‘‘ کے کنوینر اور سیمینار کی روداد کے مدیر بھی تھے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets