aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احسن الانتخاب ایک نصابی کتاب ہے،اس کتاب میں میر، غالب اور حالی کا منتخب کلام دیا گیا ہے،اس کتاب کی دل چسپ چیز یہ ہےکہ اس میں بہادر شاہ ظفر کے زمانے میں منعقد مشاعرہ جس کو مرزا فرحت اللہ بیگ نے لکھا ہے اس کو بھی اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے، جس کو پڑھ کر اس عہد کا شعری و ادبی مزاج سے ہم آہنگی ہوتی ہے، مشاعرہ کے اراکین، بادشاہ سلامت کا طرز کلام،بادشاہ سلامت تک رسائی، دہلی کے شعرا کو مشاعرہ میں شرکت کی دعوت دینا، شعرا کی آمد کا منظر اور اٹھنے بیٹھنے کے طریقہ کواس انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ قاری اس عہد کے مشاعرہ میں کھو سا جاتا ہے ، چونکہ یہ کتاب نصاب کے لئے لکھی گئی ہے اس لیے طلبا کی سہولت کی خاطر،مشکل الفاظ،محاورات وتلمیحات کا ترجمہ اور وضاحت کر دی گئی ہے،عروض، بیان اور بدیع کے بارے میں ضروری اور بنیادی باتیں ہیں، ایک وزن کا کلام ایک ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے وزن کا کلام الگ۔ عروض کی بحروں کے نام عربی سے اردو میں پیش کئے گئے ہیں جیسے کہ 6 رکنی یا 8 رکنی وغیرہ ، جن شعراکے کلام کا نتخاب کیا گیا ہے،ان کے مختصر سوانحی حالات بھی دے دئے گئے ہیں، حواشی کےآخر میں عروض کے حوالے سے مختصر اور مفید باتیں بیان کی گئیں ہیں جس سے طلباء کو عروض کی بنیادی باتیں معلوم ہو سکیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free