aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کا تصور اودھ کے ادبی سرمائے کے بغیر ممکن نہیں ہے ، اودھ پورے ہندوستان میں اردو زبان و ادب کے ساتھ ہی تہذیب کی ایک اعلیٰ مثال ہے اورلکھنؤ کی تہذیبی روایت اس کا گہوارا ہے۔ منشی رام سہائے تمنا لکھنوی ،دبستان لکھنؤ کے معروف شاعر ، مورخ ، صحافی اور مشہور مطبع تمنائی کے مالک تھے۔"احسن التواریخ یعنی تاریخ صوبہ اودھ" منشی رام سہائے تمنا کی اہم تالیف ہے جس کو انہوں نے بائیس برس کی عمر میں مکمل کیا تھا۔ اس کتاب میں اودھ کے قیام اور ابتدائی دور سے لے کر آخری دور تک ، نیز انتزاع سلطنت اور اس کے بعد سنہ 1876ء تک کے حالات قلم بند کیے گئے ہیں۔ آخری دور کے حالات زیادہ تفصیل سے لکھے ہیں۔ آخری دور کے بہت سے حالات خود مولف کے مشاہدات پر مبنی ہیں۔ یہ کتاب پہلی دفعہ نومبر 1876ء میں مطبع تمنائی سے شائع ہوئی تھی۔