aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب ایک کہانی کی طرح لکھی گئی ہے۔ در اصل مصنف چاہتاتھا کہ اخلاقیات کے موضو ع پر کوئی نادر کتاب لکھے، اس نے عربی ، فارسی کتب کا جب مطالعہ کیا تو اس کو اس موضوع پر متعدد کتب مل گئیں،مگر اس کو تشفی نہ ہوئی کیوں کہ مصنف دنیا کو کچھ نیا دینا چاہتا تھا اس لئے اس نے من بنایا کہ کیوں نہ عورتوں کی اخلاقیات پر ایک کتاب لکھے مگر اس کے لئےبھی سردرد تھا کہ کس پیرائے میں لکھے اس لئے اس نے کہانی کا انداز اپنایا اور قصہ قاسم و ہاشم و روح افزا زوجہ فرزند خلیفہ بغداد کو اپنی کہانی کا محور بنایا ۔ کتاب میں ہر عمر کی عورتوں کے لئے اخلاقیات کا درس ملتا ہے کہیں پر عورت ماں ہے کہیں بیٹی بہن ۔ اسی ضمن میں مصنف نے ان میں جا ن ڈالنے کے لئے دنیا کی تمام مشہور عورتوں کے واقعات نصیحت آموز کو بھی جگہ دی ہے۔ کتاب کی زبان آسان و عام فہم ہے اور عورتوں کی نفسیات ان کے مابین جملوں کی ساخت انداز گفتگو سب ہی خوب ہے۔ عورتوں کو بطور خاص اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چھاہئے۔