aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عجائباتِ فرنگ ،یوسف خاں کمبل پوش کا سفرنامۂ انگلستان ہے۔اسے اردو کے اولین سفرناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب اولاً ۱۸۴۷ بمقام د ہلی میں شائع ہوئی ۔ جسے بعدازاں تحسین فراقی نے مرتب کیا اور حواشی لکھےپھریہ کتاب ۱۹۸۳ میں لاہور سے شائع ہوئی۔عجائباتِ فرنگ پر جدید سفرنامہ کا اطلاق بڑی حد تک ہوتا ہے۔نہ صرف اولیت کے اعتبار سے بلکہ لوازمہ اور اسلوب کے حوالے سے بھی عجائباتِ فرنگ ایک بے مثال سفرنامہ ہے ۔