aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اجنبی فاصلے" انور عظیم کا افسانوی مجموعہ ہے، انور عظیم ممتاز جدید فکشن رائٹر ہیں جو وجودی مسائل پر علامتی انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ اس انتخاب میں اٹھارہ افسانے شامل ہیں، جن میں مختلف سماجی پہلوؤں پر گفتگو کی گئی ہے، انسانی رشتوں کی صورت حال کا نقشہ بخوبی کھینچا گیا ہے، زندگی کے مختلف مناظر پیش کئے گئے ہیں ، تجربات و احساسات کو افسانوی روپ دیا گیا ہے، جس میں ہر شخص اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا احساس کرسکتا ہے، غربت و افلاس انسانی زندگی کو کن دشواریوں سے دوچار کرتا ہے، عورتوں کی زندگی کے مسائل ان کے احساسات اور تکالیف بھی افسانوں میں جگہ جگہ ابھر آئے ہیں، کتاب کا نام اسی مجموعہ میں شامل افسانہ اجنبی فاصلے کے نام پر رکھا گیا ہے، یہ افسانہ طویل ہے، اور اس کتاب کے بہترین افسانوں میں سے ایک ہے، اس کا مرکزی کردار انوپ ہے، جو ہیرو بننے کا خواہش مند ہے، جس کے ارد گرد مصنف نے زندگی کی کشمکش اور خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا خوبصورت سفر افسانہ میں پیش کیا ہے، کتاب میں شامل شدہ افسانوں کی زبان دلکش ہے، منظر نگاری پر مصنف کو مہارت حاصل ہے، اس کے نمونے جابجا کتاب میں ملتے ہیں۔