aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جیمس ہیڈلے چیز،تجسس، جرم اور سزا کی کہانیوں پر مبنی تقریباً 90 انگریزی ناولوں کے تخلیق کار کا نام ہے۔ اس نامور ناول نگار کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی اور اس نے برطانوی شاہی فضائیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی خدمات انجام دیں۔ چیز کے بیشتر ناولوں میں مرکزی کردار، جرائم کے ذریعے دولت مند بننے کی کوشش کرتے ہیں ،لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے۔زیرنظر کتاب بھی جیمس ہیڈلے چیز کا شاہکار سنسنی خیز ناول ہے، اس ناول میں چیف کے ماضی کے دھندلکوں سے، ریما مارشل ایک خواب بن کر نمودارہوتی ہے،ریما مارشل چیف کےایک ایسےرازسے واقف ہوتی ہے کہ اگروہ اس راز کوفاش کردےتو چیف تباہ و بربادہو جائے، چیف اس بات کوجانتا ہے کہ ریما اس کے راز سے واقف ہے،چنانچہ"بلیک میل" کا خطرناک کھیل کھیلنا پڑتا ہے،چیف،ریما کوخاموش رکھنےکےلئے جوجو تدابیراختیارکرتا ہے، اس ناول میں وہ تمام چیزیں بیان کی گئی ہیں اورآخرمیں ناول کااختتام کچھ اس طرح ہوتاہے"فون کی گھنٹی بجی سار جنٹ کیری نے ریسیور اٹھا کر چند لمحے گفتگو کی اور پھر مجھ سے کہا"مسٹر چیف! ریما کے قاتل ہینڈن کاانتقال ہو گیا ۔اور اس طرح میرےماضی کا یہ تاریخی دور مزید گہرا ئی میں ڈوب گیااور میں اپنے بہتر مستقبل ،اپنی بیوی اور اپنے تعمیری کام کی طرف واپس لوٹ آیا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free