aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ظرافت اور طنز سے بھرے اشعار کے لئے مشہور، مشرقی تہذیب کے رسیا اور مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کے مخالف ،اکبر الہ آبادی کے فن اور شخصیت پر مشتمل یہ نہایت ہی اہم کتاب ہے ، خواجہ محمد زکریا نے اس کتاب میں اکبر کے ذہنی پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت ساری اہم کڑیوں کو ملایا ہے ،جس سے قاری اکبر کی شخصیت اور ان کے فن کو درست تناظر میں سمجھاجاسکتا ہے ، اس کتاب کو کافی معتبر کتابوں اور حوالوں کا سہار الیکرلکھا گیاہے، جس کی وجہ سے اکبر الہ آبادی کے بارے میں جو مشکلات تھیں وہ تقریبا تقریبا سبھی دور ہوگئی ہیں ، کتاب میں اکبر کے حالات زندگی سے لیکر سیاسی، سماجی پس منظر ، اکبر کے افکار ، اکبر کی شاعری ،اسالیب ، اصناف سخن ، نثر نگاری اور غیر مطبوعہ کلام و نثر وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔