akhiri tajdar-e-awadh
Wajid Ali Shah Ki Tareekh Aur Unki Mazooli Ke Asbab
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Wajid Ali Shah Ki Tareekh Aur Unki Mazooli Ke Asbab
اس کتاب میں سب سے پہلے اودھ کی تاریخ پر سرسری اور اجمالی نظر ڈالی گئی ہے۔ اس کے بعد آخری تاجدار اودھ نواب واجد علی شاہ کے احوال زندگی بیان کی گئی ہے اور آپ کے اخلاق و اطوار اور نظم مملکت اور سیاسی تدبر اور سماجی اور دیگر کاموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ وہ تاجدار تھے جو نہ صرف امور سلطنت کو دیکھتا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ادب کی بھی خدمت کرتا تھا۔ لیکن انگریزوں کے ناپاک ارادوں نے اس کو بھی اپنی ضد میں لے لیا اور اودھ کا پورا علاقہ غصب کر کے واجد علی کو کلکتہ بھیج دیا گیا اگرچہ انہوں نے خود کو مشغول رکھنے کے لئے وہاں پر ایک عجائب گھر کی تعمیر کی مگر لکھنؤ کی آزاد زندگی اور کلکتہ کی نظر بند قسم کی زندگی دونوں میں فرق ہے اس لئے وہ زیادہ دنوں تک زندہ نہ رہ سکے۔ یہ کتاب ان ہی کی زندگی اور ان کے زمانہ تاجداری و معزولی پر مشتمل ہے۔