aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اخلاقیات اور حکمت عملی کے موضوع پر جامع ترین کتاب ہے ۔ اس سے قبل اخلاق ناصری اور اخلاق جلالی اس موضوع پر لکھی جا چکیں تھیں جن کے مصنفین فلسفی تھے اور یہ کتابیں بہت ہی مغلق زبان میں تحریر کی گئیں تھی جن کو سمجھنا کار دیگر بلکہ ان کو پڑھنا بھی آسان نہ تھا ۔مگر حسین واعظ کاشفی کو فلسفے سے زیادہ شغف نہ تھا اسی لئے اس کتاب کو انہوں نے لکھا اور اس کو بہت ہی آسان و عام زبان میں لکھ کر پر تکلف عبارت سے بچا لیا۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کتاب عوامی سطح پر بہت ہی مقبول ہوئی ۔ یہ کتاب چالیس ابواب پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کو انہوں نے 900 ہجری میں تحریر کیا ۔ کتاب کی نثر سادہ و روان ہے سجع وبدع سے عبارت کو پر تکلف نہیں ہونے دیا گیا ہے ۔ اپنے موضوع پر جامع اور شہرہ آفاق کتاب ہے۔ زیر نظر اردو ترجمہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free