aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نذر سجاد حیدر جن کا اصل نام نذر زہرا بیگم تھا ۔ان کا یہ مشہور ناول اختر النساء بیگم 1910میں شائع ہوا جب وہ صرف سولہ سال کی تھیں۔یہ ناول پہلے قسط وار "تہذیب نسواں" میں شائع ہوتا رہا ۔اس کے بعد 1911 میں دا ر الاشاعت پنجاب لاہور نے کتابی شکل میں شائع کیا ۔ اس ناول میں اختر النساء بیگم کے والد دوسری شادی کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہیروئن کو بہت مصیبتیں اٹھانی پڑتی ہیں۔لیکن وہ اپنی ذہانت اور صلح کل طبیعت کی بدولت تمام مشکلات پر فتح حاصل کرتی ہے۔یہ ناول نہایت ہی دلچسپ پیرائے میں لکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ ناول کافی مقبول ہوا۔ اس ناول کو ان کی بیٹی اور ادب کی مایہ ناز فکشن نگار قرہ العین حیدر نے مرتب کیا ہے۔ ناول کا دیباچہ بہت دلچسپ اور معلوماتی ہے۔