Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : رابعہ سرفراز

اشاعت : 001

ناشر : محمد عابد, مثال پبلیشرز، فیصل آباد

مقام اشاعت : فیصل آباد, پاکستان

سن اشاعت : 2015

زبان : Urdu

موضوعات : خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : شاعری

صفحات : 112

معاون : خواجہ محمد اکرام الدین

عکس در عکس
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

ڈاکٹر رابعہ سرفراز 11 فروری 1979 کو فیصل اباد پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم فیصل اباد ہی سے حاصل کی ۔پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 2000 میں ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی اور جامعہ میں نمایاں پوزیشن کی حامل قرار پائیں۔ 2004 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد پاکستان سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی اور 2009 میں سندھ یونیورسٹی جام شورو پاکستان سے پی ایچ ڈی اردو کی ڈگری حاصل کی۔2000 میں گورنمنٹ کالج فیصل اباد کے شعبہ اردو کے پوسٹ گریجویٹ کلاسز کی درس و تدریس اور ریسرچ سے وابستہ ہوئیں۔ 2002 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن پاکستان کے ذریعے گورنمنٹ کالج تاندلیانوالہ میں بطور لیکچرار تعینات ہوئیں۔  2003 سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد کے شعبہ اردو کی پوسٹ گریجویٹ کلاسز کی تدریس اور تحقیق سے منسلک ہیں ۔ 2003 سے 2009 تک بطور لیکچرار شعبہ اردو 2009 سے 2018 تک بطور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو اور 2018 تا حال بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد میں اپنی تدریسی اور تحقیق کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔اگست 2023 سےاپریل 2024 تک پرنسپل کالج اف اورینٹل لینگویجز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد کی ذمہ داری بھی نبھائی ہیں ۔آج کل صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ہیں۔ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ "شبنم سے مکالمہ" دو ہزار میں شائع ہوا ۔وہ مجلس فکر و دانش فیصل اباد اور خواتین کی ادبی تنظیم "اثاثہ" فیصل اباد کی صدر بھی ہیں ۔ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کے 15 ریسرچ سکالرز اپنے مقالات کی تکمیل کے بعد  کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔وہ اب تک ایم فل کے 60 سے زائد تحقیقی مقالات کی نگرانی کر چکی ہیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام اباد پاکستان سے منظور شدہ ریسرچ جرنلز میں ان کے اب تک 90 سے زائد تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں ۔بین الاقوامی سطح پر مختلف رسائل و جرائد میں ان کے 10 سے زائد مقالات شائع ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے اب تک 30 سے زائد بین الاقوامی اور ملکی سیمیناروں میں اپنے ادارے کی نمائندگی کی ہے۔وہ "ہم سب" کی ویب سائٹ پر مضامین بھی تحریر کرتی ہیں۔کچھ عرصہ تک ریڈیو پاکستان فیصل اباد کے ادبی پروگرام دبستان سے بھی منسلک رہی ہیں۔"مجلس فکر و دانش" کے عنوان سے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف علمی اور ادبی موضوعات پر لیکچر بھی دیتی ہیں ۔نثری نظموں' نظموں غزلوں تراجم لسانیات' اقبالیات' عروض اور تحقیق و تنقید کے حوالے سے ان کی 22  سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں ۔متعدد زیر طبع ہیں 

اکیس برس سے یونیورسٹی کی سطح پر پوسٹ گریجوایٹ طلبا و طالبات کی تدریس اور تحقیق کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

نثری نظموں'نظموں' غزلوں'تراجم'لسانیات' اقبالیات'سیرت'تحقیق' تنقید اور بچوں کی شاعری کے حوالے سے ان کی کتب کی فہرست دذج ذیل ہے۔

مطبوعات:

۱۔شبنم سے مکالمہ(نثمیں)

۲۔محبت زمانہ ساز نہیں(نثمیں)

۳۔سیدنا احید(سیرت نبوی)

۴۔سدا وہ میرے ساتھ(انگریزی گیتوں کے اردو تراجم)

۵۔مشرق کی سمت ایک سفر(ہرمن ہیسے کے ناول The Journey to the East کا اردو ترجمہ)

۶۔اشاریہ طاہر تونسوی

۷۔سخن زاد(غزلیں)

۸۔کوئی رت کوئی رستہ ہو(نظمیں)

۹۔توضیحی مطالعات

۱۰۔تنقیدی جائزے

۱۱۔اقبال أثار

۱۲۔اقبال کا نظریہ فن

۱۳۔اقبال کا شعری اسلوب

۱۴۔جہات فکر اقبال

۱۵۔ترجمہ فن اور اہمیت(ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام أباد سے شائع کردہ)

۱۶۔تحقیدی مطالعات

۱۷۔عکس در عکس(غزلیں)

۱۸۔اردو زبان اور بنیادی لسانیات

۱۹۔نسخہ ہاۓ وفا کی عروضی تخریج

۲۰۔فرشتوں کے گیت(بچوں کے لیے نظمیں)

۲۱۔جہات رباعیات یگانہ

۲۲۔زندگی ریل کا اک سفر تو نہیں(نظمیں)

 

زیرطبع

۱۔وہی جہاں ہے ترا جس کو تو کرے پیدا

۲۔نشاط جبر(غزلیں)

۳۔تحقیقی و تنقیدی افکار

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے