aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر مجموعہ "عکس شعور" میں نجیب آباد کے تمام قدیم شعراء کا کلام ان کی حالات زندگی اور ان کی شبیہ کا ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔اس مجموعہ کلام میں تین قسم کے شعراء کا کلام شامل ہے۔ اول وہ شعراء جو نجیب آباد میں پیدا ہوئے اور یہیں قیام پزیر ہیں ۔دوم وہ شعراء جو کہیں سے یہاں آکر بس گئے اور ایک عرصہ دراز سے یہاں سکونت پذیر ہیں اور یہ شہر ان کا وطن ثانی بن چکا ہے ۔سوم وہ حضرات جو خاک پاک نجیب آباد سے ابھرے اور کسی دوسرے چمن کی زینت بن گئے ۔یہ مجموعہ فن و کمال ہر رنگ اور عہد کے فن پاروں سے مزین ہے۔ گویا یہ نجیب آباد کے شعرا کا تذکرہ ہے۔