aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نگار عظیم ہمارے عہد کی معروف افسانہ نگار ہیں۔ ان کے افسانے ہمارے سماج کے واقعات و حادثات کا ایسا اظہار ہیں، جو کہانی کو پر تاثیر بنادیتا ہے۔ ان کے کردار زندہ جاوید انسان ہوتے ہیں۔ جن کی کہانیاں نکلتی تو ضرور نگار عظیم کے قلم سے ہیں لیکن وہ ہم سب کی کہانیاں ہوتی ہیں۔ زیر نظر کتاب "عکس" نگار عظیم کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں ان کے بیس افسانے شامل ہیں۔ ان افسانوں میں انھوں نے معاشرہ اور انسانی رشتوں کے حوالے سے بڑی دلچسپ باتیں کہیں ہیں۔