aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلام نے مسلمانوں کو جہاں عبادات کے طریقے بتلائے ہیں وہیں ایک نظام حکومت بھی عطا فرمایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" الاحکام السلطانیہ "پانچویں صدی کے معروف فقیہ اور دولت عباسیہ کے قاضی أبو الحسن علي بن محمد بن حبيب البصری البغدادی الماوردی کی تصنیف عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم مولوی سید محمد ابراہیم صاحب نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں اسلامی حکومت کے خد و خال اور طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور کتاب کو بیس ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ جن میں سے امام کا تقرر، وزراء کا تقرر، فوجی سپہ سالاروں کا تقرر، کوتوالی کا تقرر، عدالت ،اشراف کی دیکھ بھال، امامت نماز ،امارت حج، صدقات، جزیہ وخراج کے عائد کرنے کے ضوابط اور دفاتر کا قیام اور ان کے احکام وغیرہ جیسے ابواب قابل ذکر ہیں۔