aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "البدیع" سید عابد علی عابد کی کتاب ہے۔ جس میں صنعتوں کا بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب محسنات شعری کے انتقادی جائزے کی مستند کتاب ہے۔ اس میں کل تین ابواب ہیں اور ہر باب کے تحت متعدد اہم موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ باب اول میں معانی، بیان اور بدیع کے باہمی رشتے کو مکمل تشریح کے ساتھ بتایا گیا ہے۔ دوسرے باب میں علم بدیع کی تدوین کی تاریخ پر محققانہ روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس باب میں خاص طور پر اردو اور فارسی کا انوکھا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کا تیسرا باب صنائع و بدائع لفظی و معنوی کے تمام پہلووں پر تفصیلی بحث پر مشتمل ہے۔ معلوم ہو کہ بدیع یا علم بدیع اس علم کا نام ہے جس میں صنائع معنوی اور لفظی بیان کیے جائیں۔ یہ صنائع صرف آرائش سخن کے لیے ہوتے ہیں۔ البتہ ان کے بر محل استعمال سے کلام میں معنی خیزی اور لطافت پیدا ہو جاتی ہے، لیکن بے تکلفی سے یہ صنائع آ جائیں تو حسن کلام کا سبب بن جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں علم بدائع کی جملہ اقسام، اور تمام صنعتوں کا بہت تفصیلی بیان ہے۔ فصاحت و بلاغت، اور محسنات شعری کے باب میں یہ بڑی اہم کتاب ہے۔
اردو میں جن لوگوں نے ایک وسیع تر ادبی ، سماجی اور تہذیبی آگہی کےساتھ تنقید لکھی ہے ان میں ایک نام عابد علی عابد کا بھی ہے۔ عابد علی عابد اردو کے ساتھ فارسی اور انگریزی زبان وادبیات کے واقف کاروں میں بھی تھے اسی وجہ سے ان کا تنقیدی ڈسکورس ان کے عہد میں لکھی جانے والی روایتی تنقید سے بہت مختلف نظر آتا ہے۔
عابد علی عابد نے شاعری بھی کی ۔ ان کے کئی شعری مجموعے بھی شائع ہوئے لیکن ان کی تنقید ان کی تخلیقی کارگزاریوں پر حاوی رہی۔ عابد علی عابد 17 ستمبر 1906 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد فوج میں ملازم تھے ۔ لاہور سے ایل ایل بی تعلیم حاصل کی اور گجراب میں وکالت کرنے لگے لیکن ان کا علمی اور ادبی ذوق انہیں لاہور کھینچ لایا ۔ پنجاب یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا اور دیال سنگھ کالج لاہور میں فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 20 جنوری 1971 کو لاہور میں انتقال ہوا۔ عابد علی عابد کی تصانیف کے نام یہ ہیں : اصول انتقاد ، ادب کے اسلوب ، شمع ، ید بیضا ، سہاگ ، تلمیحات اقبال ، طلسمات ، میں کبھ غزل نہ کہتا ، بریشم عود ، انتقاد ۔ وغیرہ ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets