Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : حسن برنی

اشاعت : 002

ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

مقام اشاعت : علی گڑہ, انڈیا

سن اشاعت : 1927

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تبصرہ, تاریخ

ذیلی زمرہ جات : عالمی تاریخ

صفحات : 283

معاون : ریختہ

البیرونی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ابوریحان بیرونی نہایت بلند پایہ فاضل اور حکیم گذراہے۔ جو کئی زبانوں کا عالم بھی تھا۔ فارسی تو اس کی زبان تھی ہی لیکن اس کے علاوہ عربی ،عبرانی ،سریانی ،سنسکرت پر بھی اسے مکمل قدرت حاصل تھی۔ زبانوں سے زیادہ اصول جانتا تھا۔ بہت سارے علوم میں اسے دستگاہ تھی۔ علم طبیعات، منطق، ریاضی، ہئیت ،ارضیات ،علم الآخر ،علم کیمیا، تاریخ ،مذاہب، فلسفے وغیرہ کا ماہرتھا۔ اس نے مختلف علوم وفنون پر ایک سو چودہ سے زائد کتابیں لکھیں ہیں۔ ان میں اکثر ہئیت و ریاضی اور طبیعات جیسے مشکل مضامین پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ "تحقیق ما للھند من مقولۃ مقبولۃ فی العقل او مرذولۃ" ہے۔ ابو ریحان البیرونی کی ہندویات پر عربی زبان میں پہلی شہرہ آفاق کتاب ہے۔ یہ کتاب قدیم ہندوستان کی تاریخ، رسوم و رواج اور مذہبی روایات کے ذیل میں صدیوں سے مورخین کا ماخذ رہی ہے اور آج بھی اسے وہی اہمیت حاصل ہے۔ ایڈورڈ سخاؤ نے سب سے پہلے اس کا جرمن ترجمہ شائع کیا، بعد ازاں albiruni's india کے نام سے انگریزی میں پیش کیا جبکہ پہلا اردو ترجمہ سید اصغر حسین نے کیا جو انجمن ترقی اردو سے شائع ہوا۔ کتاب الہند کا مواد حاصل کرنے کے لیے البیرونی نے سال ہا سال تک پنجاب میں مشہور ہندو مراکز کی سیاحت کی، سنسکرت جیسی مشکل زبان سیکھ کر قدیم سنسکرت ادب کا براہ راست خود مطالعہ کیا۔ پھر ہر قسم کی مذہبی، تہذیبی اور معاشرتی معلومات کو، جو اہل ہند کے بارے میں اسے حاصل ہوئيں اس کتاب میں قلم بند کر دیا۔ اس کتاب میں ہندو عقائد، رسم و رواج کا غیر جانبدرانہ اور تعصب سے پاک انداز میں انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ پہلی کتاب ہے جس کے ذریعے عربی دان طبقہ تک ہندو مت کے عقائد و دیگر معلومات اپنے اصل مآخذ کے حوالے سے پہنچیں۔ زیر نظر کتاب "البیرونی" میں اسی نابغہ شخصیت کی سوانح بیان کی گءی ہے۔ نیز اس کی تحقیقات اور تصانیف پر سیر حاصل تبصرہ بھی کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے