aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"الفہرست " کتابیات اور تراجم سے متعلق اہم ہے۔اس موضوع میں یہ عربی زبان کی پہلی ایسی کتاب ہے جس کے مصنف کا نام محمد بن اسحاق ابی یعقوب الندیم ہے ،جوابن ندیم کے نام سے مشہور ہے۔یہ کتاب مصنف کے وسعت مطالعہ کی غماز ہے۔یہ کتاب چوتھی صدی ہجری کےاواخر یعنی مصنف کی زندگی تک کے علوم وفنون کا مجموعہ اور اس دور کے تہذیبی و تمدنی کا بہترین آئینہ ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ اس دور کے مختلف گوشوں میں کونسی زبانیں رائج تھیں۔ان کے کیا نمونے ہیں، کیا رسم الخط ہے ،وہ کیوں کر معرض وجود میں آئیں اور ان کے مشہور خطاط کون تھے۔اس کے علاوہ قرآن مجید کے نزول ،اس کی جمع و تدوین ،قرات اختلاف قرات ،مفسرین او رمشہور کاتبین قرآن کے بارے میں بھی معلومات مہیا کیے گئے ہیں۔مزید اسلام سے قبل کی امم و اقوام پر منزل من اللہ کتب و صحف کے سلسلہ کے بھی ضروری امور شامل کتاب ہیں۔فصاحت و بلاغت ،شعر وشاعری ،شعرائے دور جاہلیت اور شعرائے اسلام طبقات ،دواوین شعرا،فقہائے حنفیہ ،شافعیہ،مالکیہ،اصحاب الحدیث وغیرہ مختلف موضوعات کے کتابوں کی تفصیل دی گئی ہے۔کتاب کا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف بہت وسیع النظر او ربے انتہا معلومات کا حامل ہے ۔یہ کتاب دنیا کا ایس کیٹلاگ اور فہرست کتب و مصنفین ہے ۔جو فہرست کتب کے باب میں اولین مآخذ کا درجہ حاصل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free