aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عابد علی بیگ مشہور براڈ کاسٹر، شاعر اور مصنف ہیں۔ تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ ریڈیو براڈکاسٹنگ سے 1972 سے متعلق ہیں۔ ریڈیو پاکستان کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر ریڈیو پر مختلف النوع پروگرامز کیے۔ پاکستان ٹیلی وژن سے معلومات عامہ کے مشہور ترین پروگرام نیلام گھر سے وابستہ رہے جس میں پوچھے جانے والے سوالات ترتیب دیتے تھے۔ پاکستان میں ٹیلی وژن کے مقبول ترین کامیڈٰی شو ففٹی ففٹی کے خاکے لکھے۔ 1982 سے 1994 تک کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں قیام رہا جہاں کینیا اردو سنٹر کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے جنرل سکریٹری مقرر ہوئے۔ 1994 سے 2018 تک ہانگ کانگ میں مقیم تھے۔ بزم سخن ہانگ کانگ قائم کی۔ کینیا میں وائس آف کینیا کی ہندوستانی سروس سے پروگرام پیش کیے۔ ہانگ کانگ میں حکومت ہانگ کانگ کا اسپانسر کیا ہوا ہفتہ وار اردو ریڈیو پروگرام ہانگ کانگ کی شام 2004 میں شروع کیا ۔ یہ پروگرام تا حال بغیر کسی تعطل کے تقریباً 17 برس سے جاری ہے۔ اب برطانیہ میں مقیم ہیں مگر ہر ہفتے یہ پروگرام یہاں سے ریکارڈ کرکے ہانگ کانگ بھیجتے ہیں۔
شاعری کی لگ بھگ سب ہی اصناف میں طبع آزمائی کی ہے جن میں غزلیں، نظمیں، دوہے، قطعات اور طنزیہ و مزاحیہ شاعری شامل ہے۔ نثر میں طنز و مزاح نگاری طالب علمی کے زمانے سے جاری ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے ہفت روزہ اردو اخبار "جنگ ہانگ کانگ" میں تقریباً دس برس تک ہر ہفتے ایک طنز و مزاح پر مبنی کالم "ایسی ویسی باتیں " اور ایک قطعہ مرزا لاہوری کے قلمی نام سے لکھتے رہے۔ لندن کے مقامی اردو چینل پر ایک پروگرام ' سفر ہے شرط ' کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ابھی کوئی کتاب منظر عام پر نہیں آئی، زیر ترتیب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets