aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ اصول الکافی کی شرح ہے جو حجۃ کے مسائل پر مبنی، کا پہلا جز ہے ۔ یہ ایک شیعہ عالم ابو جعفر محمد بن یعقوب بن اسحاق کلینی رازی کی کتاب ہے انہوں نے اس کتاب کو شیعہ و سنی کے معتبر راویوں کی مدد سے تیار کیا تھا اور اس کتاب کو لکھنے کے لئے ان کو بیس سال کا عرصہ لگا ۔ انہوں نے دور دراز علاقوں کا سفر کیا عراق ، ایران ، عرب اور شہری و دیہی علاقوں تک خود جا جاکر احادیث سنی پھر اس کو لکھا ۔ اس کتاب کو شیعہ تعلیمات کے احکام کو استنبات کرنے کےلئے ایک اہم اور بنیادی ماخذ مانا جاتا ہے ۔ یہ کتاب تین حصوں میں منقسم ہے ، اول الکافی ہے جس میں شیعہ عقاید اور ائمہ کے سلسلے میں منقولہ احادیث درج کی گئی ہیں ، اور یہی حصہ اس کتاب کی شہرت کا سبب بھی ہے کیونکہ یہ شیعی عقاید کو بیان کرتا ہے اس لئے ہمیشہ اس کو سینے سے لگایا گیا ہے ۔ کتاب کو اصول کے عنوان سے بیان کیا گیا ہے اس پر شرح لکھی گئی ہے کتاب متعدد ابواب پر مبنی ہے ہر اصل کے لئے قرآن و احادیث صحیحہ سے استدلال کیا جاتا ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free