Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد مستمر

ناشر : محمد مستمر

مقام اشاعت : الہٰ آباد

سن اشاعت : 2010

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 320

معاون : شہپر رسول

علیم اختر مظفر نگری کی شاعری: ایک مطالعہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

ڈاکٹر محمد مستمر ۶ ؍ مئی ۱۹۸۱ء کو ضلع مظفرنگر کے ایک تاریخی قصبہ حسن پور لوہاری میں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سے حاصل کی اوراعلیٰ تعلیم ایم اے ، ایم فِل ( اُردو ) چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی میرٹھ سے کیا۔ ایم فل میں ان کے مقالے کا موضوع تھا’’ علیم اختر مظفر نگری کی شاعری : ایک مطالعہ‘‘۔ یہ مقالہ کتابی صورت میں۲۰۱۰ء میں شائع ہو کریوپی اردو اکادمی سے انعام بھی حاصل کر چکا ہے۔ پی ایچ ڈی کے لئے انھوں دہلی یونی ورسٹی کا رُخ کیا اورپروفیسر ارتضیٰ کریم کی نگرانی میں ’’ اردو افسانوں میں نفسیاتی عناصر کی عکاسی ‘‘ کے موضوع پر مقالہ تحریر کیا ۔

ڈاکٹر محمد مستمر تقریباََ تیرہ برس تک ہریانہ اردو اکادمی کے’’ شعبۂ اردو خط و کتابت کورس ‘‘ سے وابستہ رہے ۔ یہاں انھوں نے تیرہ برسوں میں کم و بیش ساڑھے چھے ہزار لوگوں کو اردو رسم الخط سے رو شناس کرایا ۔ جس میں اسّی سال کی عمر سے لے کر دس سال کی عمر تک کے لوگ شامل رہے ۔اب وہ پچھلے لگ بھگ دو برسوں سے ذاکر حسین ، دہلی کالج میں بہ حیثیت ’ اسسٹنٹ پروفیسر‘ اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔  ڈاکٹر محمد مستمر بنیادی طور پر ایک نفسیاتی نقاد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں مگر ان کی شناخت ایک افسانہ نگار، مترجم اور شاعر کے طور پر بھی ہے ۔کچھ عرصے تک انھوں نے ہریانہ اردو اکادمی کے مجلہ’ جمناتٹ ‘ کی مدیرانہ ذمہ داریوں کو بھی نبھایا ۔

ڈاکٹر محمد مستمر ایک درجن سے زائد کتابیں تخلیق اور ترتیب دے چکے ہیں ۔ ان کی مشہور کتابوں کے نام اس طرح ہیں : ۱۔ علیم اختر مظفر نگری کی شاعری : ایک مطالعہ ( یوپی اردو اکادمی سے انعام یافتہ ) ۲۔ حدوں سے آگے ( افسانوی مجموعہ ،یوپی اردو اکادمی سے انعام یافتہ ) ،۳۔ تنقیص و تقریظ ،۴۔ کلیاتِ علیم اختر مظفر نگری ،۵۔  پہلو در پہلو ،۶۔ ارتکاب ( افسانوی مجموعہ) ۷۔ انیس انصاری : شخصی اور فنی زاویے ،۸۔ آخری ادھیائے( ناول : ترجمہ)،۹۔ آؤ اُردو سیکھیں  (قاعدہ)، ۱۰۔ آؤ اُردو سیکھیں ورک بُک، ۱۱۔ انقلابی قلندی( مجموعۂ غزلیات)۔علاوہ ازیں مختلف سیمیناروں میں شرکت اور ملک و غیرممالک کے رسائل و جرائد میں متواتر چھپتے رہتے ہیں ۔  

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے