aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تفہیم القرآن“ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کی مشہور و معروف تفسیر قرآن ہے۔ اس تفسیر میں مولانا نے بعض اہم الفاظ و اصطلاحات کی تشریح و توضیح دیگر کتابوں کی روشنی میں کی ہے۔ دراصل لفظ کے صحیح معنی کی تعیین کلام کو سمجھنے کے لئے پہلا قدم ہے اور لفظ کے معنی سے عدم واقفیت پورے کلام کو سمجھنے کی راہ میں حائل ہوجاتی ہے اور قرآنی آیتوں کا نظام درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا مودودی ؒ نے جابجا اصطلاحات و الفاظ کی تشریح کردی ہے۔ لیکن انہوں نے جن قرآنی الفاظ کی تشریح و توضیح فرمائی ہے وہ چونکہ تفہیم القرآن کے مختلف مقامات پر منتشر ہیں، اس لئے ان سے استفادہ مشکل ہے۔ اس مشکل کو زیر نظر کتاب نے آسان بنا دیا ہے۔ اس میں ’تفہیم القرآن‘میں قرآن کے اہم الفاظ کے مولانا کے بیان کردہ مفاہیم و معانی کو مرتب شکل میں جمع کردیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ الفاظ کو ترتیب دیتے ہوئے عربی لغت کا طرز اختیار کیا گیاہے۔ الفاظ کی ردیف وار فہرست بھی کتاب کے شروع میں دے دی گئی ہے تاکہ اردو داں طبقہ کو بھی کسی لفظ کی تلاش میں دشواری پیش نہ آئے۔