aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "الفاظ کا مزاج" مولوی غلام ربانی کے مضامین کا مجموعہ ہے، مضامین زبان و ادب کے اہم اور منفرد پہلوؤں پر مشتمل ہیں، زبان کی اہمیت اور الفاظ کے مزاج کو بڑے خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے، الفاظ کو خیالات کا سانچہ قرار دیا گیا ہے، مختلف الفاظ سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں، مثلاً شاہ زندان استاد ، وغیرہ افعال کی اقسام اہمیت اور مادوں سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ہے، مصادر کا تذکرہ کیا گیا ہے، اورساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اردو کا اصل سرمایہ ہندی سے لئے گئے مادے ہیں، سنسکرت کے مادوں کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے، اردو شاعری میں تشبیہات اور استعارات پر مدلل گفتگو کی گئی ہے، کتبوں اور ان پر لکھی ہوئی شاعری سے متعلق معلومات بیان کی گئی ہیں، کتبات اور اردو شاعری اہم اور انفرادیت کا حامل مضمون ہے، شاعری میں موجود جغرافیائی معلومات کو بھی مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے، محاوروں اور کہاوتوں سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں، عبدالرحیم خان خاناں میر انیس اور ناسخ کی شاعری کا جائزہ لیا گیا ہے، کتاب مختصر اور اہم معلومات پر مشتمل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free