aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علی گڑھ تحریک روز اول سے ہی اپنی سادگی وحقیقت نگاری کی طرف مایل ہے سر سید اور ان کے رفقاء نے اس تحریک کو پروان چڑھایا ۔ ہر تحریک کے اغراض و مقاصد جدا ہوتے ہیں اور اس کے وجود میں آنے کے اسباب بھی علاحدہ ہوتے ہیں سر سید تحریک کے اغراض و مقاصد بھی علاحدہ تھے۔ اس کتاب میں متعدد مضامین کو جمع کیا گیا ہے وہ مضامین جو سر سید اورعلی گڑھ تحریک سے متعلق تھے اور وہ میگزین کی زینت تھے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ان لوگوں کے بھی مضامین ہیں جو آج اردو ادب میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں اس لئے یہ کتاب اور بھی اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے۔ مثلا اس میں رشید احمد صدیقی،سید عابد حسین، احتشام حسین، آل احمد سرور، مولانا غلام رشید،خلیق احمد نظامی، مسعود حسین خان جیسے لوگوں کے مضامین کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔ اس لئے یہ کتاب اور بھی اہم ہو جاتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free