aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عالم اسلام پر صدیوں تک چھائی ہوئی ملوکیت ختم ہوئی تو مغربی استعمار مسلط ہوگیا۔ملوکیت و استعمار دونوں کے اختتام پر مسلمان صدیوں بعد صحیح معنوں میں آزاد ہوئے۔اگرچہ اقتصادی اور تہذیبی طور پر وہ اب بھی ان دونوں سے متاثر ہیں۔آزادی کے بعد اپنے ماضی ،حال اور مستقبل کے متعلق حکمت عملی میں وہ مختلف مکاتب فکر میں تقسیم ہوگئے۔زیر نظر کتاب میں برصغیر ہندو وپاک میں وجود میں آئے مکاتیب فکر کا جائزہ لیا گیا ہے۔خاص طور پران چار مکتب فکر کا مطالعہ کیا گیا ہے جس کے علامہ اقبال علمبردار رہے۔یہاں مصنف نےاجتہادی، روایتی، فقہی اور خانقاہی مکاتب فکر کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے اقبال کے فلسفیانہ نظریات کو بیان کیا گیا ہے۔