aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پہلے کے اکثر شعرا ء کے یہاں انواع و اقسام کی شاعری مل جاتی ہے۔ وہ بچوں کے لیے بھی شاعری لکھا کر تے تھے۔ حالی ، آزاد ، میر تقی میر اور علامہ اقبال وغیرہ نے بچوں کے لیے بھی شاعری کی ہے علامہ کے یہاں تقریبا دس نظمیں ایسی ملتی ہیں جو خالص بچوں کے لیے لکھی گئی ہیں جیسے ’’ دعا‘‘ ’’لب پہ آتی ہے دعا…‘‘ جو مکاتب و اسکول میں آج بھی صبح کے وقت گائی جاتی ہیں، ’’ ایک مکڑا اور مکھی ‘‘ ، ’’ہمدردی‘‘ ،’’ایک گائے اور بکری‘‘ ،’’ماں کا خواب‘‘،’’پرندے کی فریاد‘‘،’’ایک پہاڑ اور گلہری ‘‘ ہندوستانی بچوں کا قومی گیت ‘‘،’’ ترانہ ٔہندی‘‘ وغیرہ ۔ ان ہی نظموں کے لیے ان کی دلچسپی کے حساب سے اسکیچ کے ساتھ یہ کتا ب تیار کی گئی ہے۔ زیر نظر کتاب اردو اور دیو ناگری دونوں رسم الخط میں ہے۔