aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب در اصل اقبال کی شخصیت اور فن پر لکھے گئے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو مضامین مغربی بنگال اردو اکادمی کی جانب سے 29 مئی 2015 کو منعقدہ سیمنار میں پیش کئے گئے تھے ، اس کتاب میں عالم گیر شہرت کے حامل اقبال شناسوں کے مقالات یکجا کر دئے گئے ہیں ،جن سے اقبال کی شخصیت اور فن کے مختلف پہلوؤں سے واقفیت ہوتی ہے ، اس کتاب میں پروفیسر شارد ردولوی ،پروفیسر علی احمد فاطمی ، پروفیسر عبد الحق اور پرو فیسر یوسف تقی جیسے مایہ ناز حضرات کے مضامین شامل ہیں ،یہ کتاب اقبال شناسی کا نایاب دستاویز ہے، جو عام قاری سے لیکر اساتذہ ، طلباء اور ریسر اسکالرز کے لئے کافی مفید ہے۔
Read the author's other books here.