aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال کی فکری اساس قرآن حکیم ہے۔اقبال کی فکر میں وحدت ہے،اگرچہ انھوں نے ہندوستانی فلسفے،مغربی افکار اور انیسویں صدی کے اہم نظریات سے واضح اثر قبول کیا، تاہم ان کی فکر کا سرچشمہ اسلام اور اس کی اساس قرآن ہے۔زیر نظر کتاب سید فضل امام کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے مختلف اوقات میں الگ الگ رسالوں اور اخباروں کے لئے لکھے تھے، ان مضامین میں علامہ کے مرد مومن ، علامہ کے مسلک، اقبال اور عشق اہل بیت رسولﷺ،شہید کربلا اور اقبال اور جمہوریت جیسے موضوعات پر بحث کی گئی ہے، اس بحث میں مذکورہ موضوعات کے حوالے سے علامہ کا کلام اور اشعار پیش کئے گئے ہیں اور پھر ان اشعار کی روشنی میں علامہ کی فکر کو بیان کیا گیا ہے، علامہ کی فکری اساس کو سمجھنے کے لئے یہ کتاب نہایت ہی اہم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free