aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں ایک عقیدت مند مصنف نے علامہ اقبال سے اپنے عقیدت مندانہ خیالات کا اظہار کیا ہے۔ مصنف نے لکھا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال دوسرے تو دوسرے اپنوں کی جانب سے بھی بے اعتنائی کا شکار ہوئے۔ انہیں صرف شاعر کہا جاتا ہے جبکہ ان کا مرتبہ نہ صرف شعرو شاعری بلکہ تحقیق وادب اور فکری بلندی کے اعتبار سے بھی آفتاب و ماہتاب ہے۔ ان کے اشعار کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اشعار میں مذہبی معاملوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ فلسفہ اور حکمت سے لبریز شاعری اور بسا اوقات نثر کے ذریعہ رہنمائی کرتے تھے ۔ کتاب میں متعدد ایسے واقعات کا ذکر ہوا ہے جس میں معترضین کے سوالات کے ایسے جوابات دیئے گئے ہیں کہ معترض خاموش ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اس طرح کے بہت سے واقعات کا یہاں ذکر ہے۔ زبان آسان اور عام فہم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ قاری اسے پڑھنے میں دلجمعی محسوس کرتا ہے۔