aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں شاہ ولی اللہ اور ان کے خاندان سے واقفیت سے کے ساتھ ساتھ اس دور کی فکری تاریخ بھی ہمارے سامنے آتی ہے. "الواح الصنادید" قبرستان مہندیان میں مدفون اہم ہستیوں اور مدرسہ رحیمیہ کا تذکرہ ہے ، جس طرح سر سید ؒ نے آثار الصنادید کے ذریعہ مغلیہ دور کے آثار کو کتابی شکل میں پیش کیا اسی طرح مولان مفتی عطاء الاحمن قاسمی نے "الواح الصنادید" لکھ کر ہندوستان کے ان مرحوم اکابر ، علماء، مشائخ ، اولیاۓ اور اصفیاء کو زندہ جاوید کیا ہے جو قبرستان مہندیان میں مدفون ہیں ، اس کتاب میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے سلسلوں کے مشائخ پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے ساتھ ہی ساتھ شاہ ولی اللہ ؒ کے والد حضرت شاہ عبد الرحیم نے جو مدرسہ رحیمیہ قائم کیا تھا جو آج بھی ایک عظیم مدرسہ کی شکل میں موجود ہے اس مدرسے کی تفصیل بھی اس کتاب میں موجود ہے کہ شاہ عبد الرحیم صاحب کے بعد ، حضرت شاہ ولی اللہ محد ث دہلوی ؒ نے اسی مدرسہ رحیمیہ میں پوری زندگی درس و تدریس میں گزاری اور اس کے بعد شاہ عبد العزیز ، شاہ رفیع الدین ، شاہ عبد القادر اور شاہ عبد الغنی نے یہی اپنی تعلیم مکمل کی اور یہیں تدریسی خدمات انجام دیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free