by Mohammad Badiuzzaman
amal se farigh hua musalman bana ke taqdeer ka bahana
Iqbal Ka Kalam Quraan Ki Raushmi Me
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Iqbal Ka Kalam Quraan Ki Raushmi Me
زیر نظر كتاب "عمل سے فارغ مسلماں بنا كے تقدیر كا بہانہ"محمد بدیع الزماں كی تصنیف ہے۔ جس میں اقبال كے كلام كا جائزہ قرآن كریم كی روشنی میں لیا گیا ہے۔اقبال كی ساری فكر قرآن كے محور پر گردش كرتی ہےاور اس سے الگ ان كی فكر كا كوئی وجود ہی نہیں ہے۔اس كتاب میں مصنف نے كلام اقبال كا مكمل تجزیہ مع اصطلاحات ،تلمیحات،تراكیب اور تشبیہات کوقرآن كی روشنی میں كیا ہے۔اقبال كے كلام میں مستعمل قرآنی فكر كو اس كی وضاحت اور حوالوں كے ساتھ بیان كرتے ہوئے كلام اقبال سے منتخبہ نظموں كو بطور مثال شامل كیا گیا ہے۔مشكل الفاظ كے معنی ،موضوعات كا محور وغیرہ پر بھی بحث کتاب ہذا کا حصہ ہیں،جو اقبال فہمی میں بھی معاون ہے۔كلام اقبال میں عشق رسول ﷺ،مرد مومن كا تصور،خودی كا تصور، عقل وعشق كی جنگ،تصور علم، اقبال كا نظریہ مغرب اور اقبال كے قرآنی تصورات وغیرہ پر مفصل علمی وادبی بحث دلائل كے ساتھ اس كتاب كی زینت بن گئی ہے۔اس لحاظ سے یہ كتاب اقبال كی فكر و فلسفہ كو سمجھنے میں بھی معاون و مفید ہے۔