aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
امیر خسرو ہندوستانی فارسی ادب کا وہ نام ہے جو سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ خسرو پر لکھنے والوں کی تعداد روز افزون ہے ۔ جس نے بھی اس موضوع پر لکھا خوب لکھا ۔ شیخ سلیم احمد نے اس کتاب میں متعدد لوگوں کے مقالات کی جمع آوری کی ہے جن میں محمد حسین آزاد، شبلی نعمانی ، حافظ محمود شیرانی ، تارا چند جیسے لوگوں کے مضامین شامل ہیں جن میں ان کی حیات جاودانی سے لیکر ان کے ہندوی کلام ، تاریخی شعور جیسے مضامین پر لکھا گیا ہے۔ خسرو شناسی پر یہ ایک بہترین کتاب ہے۔