aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حضرت امیر خسرو ہندوستانی علم و ادب کی ایسی مایہ ناز شخصیت ہیں جن کے جیسی ہمہ گیر یت کسی اور شاعر یا ادیب میں نہیں پائی جاتی، ساری دنیا کے ادب میں کہیں بھی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں ایک ہی شخص میں بہ یک وقت اتنے کمالات اکھٹا ہوں ، فارسی شاعری میں ان کا لوہا ان کے ہم عصر شعراء نے مانا اور طوطئی ہند کے خطاب سے ان کو موسوم کیا گیا، وہ فارسی زبان کے علاوہ ترکی، عربی، ہندی،سنسکرت اور ہندوستان کی اور کئی زبانوں سے واقف تھے،حضرت امیر خسرو کی حیات و شاعری اور ان کے فن پر مشتمل ڈاکٹر وحید مرزا کی یہ کتاب نشانِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے،اس کتاب میں تاریخی واقعات بیان کرنے میں اختصار سے کام لیا گیا ہے جبکہ خسرو کے کلام کے نمونے زیادہ سے زیادہ دئے گئے ہیں، کتاب کے شروع میں"ہندوستان میں فارسی شاعری کی ابتدا ہندوستانی اور ایرانی شاعری کا موازنہ"کے عنوان سے ایک بسیط مقدمہ بھی موجود ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets