aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "امیر خسرو دہلوی حیات اور شاعری" پروفیسر ممتاز حسین کی تخلیق ہے، جس میں انہوں نے کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد امیر خسرو کی حیات اور شاعری پر سیر حاصل مضامین پیش کئے ہیں ۔کتاب کو چھ ابواب میں منقسم کیا گیا ہے ۔پیلے باب میں امیر خسرو کے والد کا نام اور ان کے اصل کا تعین کیا گیا ہے ۔دوسرے حصہ میں امیر خسرو کے جد مادری عماد الملک تیسرے میں امیر خسرو کا مولد دھلی تھا نہ کہ پٹیالا ،چوتھے باب میں امیر خسرو کی زندگی کا ایک تاریخی خاکہ، پانچویں میں امیر خسرو کی ھندوی شاعری اور چھٹے میں امیر خسرو کی فارسی شاعری پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔