Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : قیسی رام پوری

اشاعت : 001

ناشر : انجم بک ڈپو، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 1958

زبان : Urdu

موضوعات : ناول

ذیلی زمرہ جات : رومانی

صفحات : 386

معاون : مکتبہ شاہراہ، دہلی

عمو
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

قیسی رام پوری 20 جون 1908ء میں رام پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام خلیل الزماں خان جبکہ والد کا نام محمد زماں خان تھا۔ انھوں نے تعلیم انٹرمیڈیٹ تک حاصل کی۔ لکھنے کی ابتدا 1930ء کی دہائی سے کی۔ 1925ء میں وہ وطن مالوف کو الوداع کہہ کر اجمیر پہنچے جہاں رفیعی اجمیری سے ملاقات ہوئی۔ قیسی کا پہلا افسانہ ایثار مجسم رفیعی اجمیری کی ادارت میں نکلنے والے رسالہ کیف میں شائع ہوا تھا، کچھ عرصہ خواجہ حسن نظامی کے یہاں دہلی میں بھی قیام کیا۔ ادب میں انھوں نے ناول نگاری کے حوالے سے اپنی الگ پہچان بنائی۔ 1940ء کی دہائی میں انھوں نے ناول نگاری شروع کی، جس کا سلسلہ تقسیم ہند کے بعد ان کی وفات تک جاری رہا۔ انھوں نے معاشرتی، سماجی اور تاریخی موضوعات پر لا تعداد ناول تحریر کیے۔ ان کے ناولوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں خیانت، نکہت، اچھے دن، رضیہ سلطانہ (ناول) ، ٹیپو شہید، چاند بی بی،آخری فیصلہ، اجالا، تیسرا راستہ، فردوس، کلیم وغیرہ زیادہ مشہور ہیں۔ تقسیم ہند سے پہلے اور بعد کے کچھ ادبی جرائد کی ادارت بھی کی۔ ایک تخلیق کار، مترجم اور ادیب کے طور پر قیسی نے بھرپور زندگی گزاری۔ انھوں نے اپنی تخلیقی قوت، زورِ تخیل، فنی ہنرمندی اور اندازِ بیان کی سادگی و جاذبیت کے ذریعے بیسویں صدی کی وسطی دہائیوں میں اردو کے افسانوی ادب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے تاریخ کے موضوع پر ایک کتاب دوسری جنگ عظیم کے ہولناک واقعات بھی تحریر کی۔ اس کے علاوہ انھوں ناولوں کے تراجم بھی کیے جن میں خاص کر ویران ہے دل شامل ہے۔

قیسی رام پوری صاحبِ اسلوب ادیب، تذکرہ نگار اور سفرنامہ نگار ملا واحدی دہلوی کے داماد تھے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے