aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آٹھ کہانیوں پر مشتمل یہ کتاب"انار کلی " ایک عظیم مفکر ٹیگور کی فکر کا نتیجہ ہے۔ اصل کتاب بنگلہ میں ہے جس کا ترجمہ اردو میں کیا گیا ہے ۔ ہر کہانی میں ایک پیغام ہے۔ "انصاف " کے عنوان سے افسانہ میں ایک عورت سماجی رُت سے ہٹ کر جوانی کی راتیں گزارتی ہیں تو بالآخر اس کا انجام کیا ہوتا ہے،اسی کو دکھایا گیا ہے۔ اس کی چوتھی کہانی "انار کلی " کے نام سے کتاب موسوم کی گئی ہے۔ اس میں نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ مشہور انار کلی کی حقیقت کیا ہے بلکہ اس کتاب کی کہانی میں انار کلی کے نام سے ایک نئی شاندار کہانی بھی شامل کی گئی ہے۔ کتاب کی تمام کہانیوں میں جملوں کا معیار بلند ،اسلوب اعلیٰ اور لہجہ پُرکشش ہے ۔ کہانی بیان کرنے میں جہاں پر منظر بدل رہا ہے اسے عدد نمبر سے ظاہر کیا گیا ہے۔ ہر کہانی دلچسپ اور شاندار ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free