aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خالدہ ادیب خانم ترکی کی نامور مصنفہ، ناول نگار، صحافی، سیاسی و سماجی کارکن تھیں۔ خواتین کی حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کی۔ ایک جدیدیت پسند کی حیثیت سے انہوں نے ترکی کی جنگ آزادی میں حصہ لیا اور ترک عوام کی تحریک آزادی اور عظیم قربانیوں کو اپنی کہانیوں اور ناولوں میں منظر عام پر لائیں۔ زیر نظر کتاب ان کی انگلش تصنیف "ان سائڈ انڈیا" کا اردو ترجمہ ہے، جسے مولوی سید ہاشم نے ترجمہ کیا ہے۔ یہ ایک قلیل مدت میں تحریر کیا ہوا سفرنامہ ہے۔ در اصل 1935 میں ڈاکٹر انصاری نے انہیں ترکی سے بلا کر پورا ہندوستان گھمایا تھا۔ اسی اندرون ہند کو انہوں نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے جو ہندوستان کے فرھنگ و کلچر کو سمجھنے کے لئے ایک بہترین کتاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets